ذٰلِکَ الْفَضْلُ مِنَ اللہِ ؕ وَکَفٰی بِاللہِ عَلِیۡمًا ﴿٪۷۰﴾

ترجمۂ کنزالایمان: یہ اللہ کا فضل ہے اور اللہ کافی ہے جاننے والا۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان: یہ اللہ کا فضل ہے، اور اللہ جاننے والاکافی ہے۔

{ ذٰلِکَ الْفَضْلُ مِنَ اللہِ:یہ اللہ کا فضل ہے۔} معلوم ہوا کہ جنت میں حضور انور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہ وَسَلَّمَ کا قرب جنت کی بہت بڑی نعمت ہوگی کیونکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اسے بطورِ خاص فضیلت میں شمار فرمایا اور اسے اپنا فضل قرار دیا ہے۔