حضرت سیدنا امام اعظم (رضي الله عنه) کو ابو حنیفہ کیوں کہتے ہیں؟

تذکرہ نگار علمائے کرام و فقہائے عظام اس کی مختلف توجیہات بیان کرتے ہیں:

۱۔ حنیف اوراق کو کہتے ہیں، حضور سیدنا امام اعظم کو ابتداء ہی سے لکھنے کا بہت شوق تھا اس وجہ سے ابو حنیفہ مشہور ہوئے۔

۲۔ حنیفہ حنیف کا تانیث ہے جس کے معنی ناسک و عابد یعنی عبادت کرنے والا اور دین کی طرف راغب ہونے والا۔

۳۔ آپ کے پاس ہمیشہ دوات رہتی تھی جس کو عراق کی زبان میں حنیفہ کہتے ہیں۔

٤۔ آپ کا حلقہ درس وسیع تھا اور آپ کے شاگرد اپنے ساتھ قلم دوات رکھتے تھے اس لیے آپ کو ابو حنیفہ کہا گیا۔

نوٹ: جو لوگ کہتے ہیں کہ حنیفہ آپ کی صاحبزادی کا نام تھا تو یہ صحیح نہیں، اس لیے کہ آپ کی اولاد ذکور یا اناث سوائے سیدنا حماد (عليه الرحمه) کے کوئی ثابت نہیں۔

بحوالہ:

خیرات الحِسان، صفحہ ٤۹

الملفوظ، حصہ ۳، صفحہ ٤۲۸