سَلٰمٌ عَلٰى نُوۡحٍ فِى الۡعٰلَمِيۡنَ ۞- سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 79
sulemansubhani نے Saturday، 20 March 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
سَلٰمٌ عَلٰى نُوۡحٍ فِى الۡعٰلَمِيۡنَ ۞
ترجمہ:
سلام نوح پر تمام جہانوں میں
الصفت : ٧٩ میں ہے : سلام ہو نوح پر تمام جہانوں میں
الفراء نے کہا اس سے وہ ذکر خیر مراد ہے جس کا ذکر اس سے پہلی آیت میں کیا گیا ہے ‘ اور اس کا معنی ہے ہماری طرف سے نوح پر تمام جہانوں میں سلام ہو ‘ اور اس کا ایک معنی یہ ہے کہ قیامت تک لوگ ان پر صلوٰۃ پڑھتے رہیں گے ان کا ذکر برائی سے نہیں کیا جائے گا ‘ اور بعد میں آنے والے ہر نبی کو وہی وصیت کی گئی جو حضرت نوح کو کی گئی تھی۔ (الشوریٰ : ١٣)
القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 79