غضب خداوندی

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبیٔ رحمت ﷺ نے فرمایا : رحم، رحمن سے نکلا ہے لہذا خدائے پاک نے اس کو کہدیا ہے جو تجھے جوڑے گا میں اس سے لگا ئو رکھوں گا اور جو تجھے توڑے گا میں اسے چھوڑدوں گا۔ ( بخاری شریف)

میرے پیارے آقاﷺ کے پیارے دیوانو!مذکورہ حدیث شریف میں اللہ عزوجل نے رشتہ توڑ نے والوں پر کتنا جلال فرمایا کہ جو رشتہ توڑے گایعنی ایک دوسرے کو چھوڑ دے گا میں اسے چھوڑ دونگا اور جو رشتہ جوڑے گا یعنی رشتہ داروں سے بنائے رکھے گا مولیٰ عزوجل اس کو اپنی رحمت میں پناہ عطافرمائے گا اس شخص کو وہ نبھائے گا مجھے بتائو ؟اگر اللہ عزوجل ہی کسی کو چھوڑ دے تو اس کو کون پناہ دے سکتا ہے ؟ اور اللہ عزوجل جسے نبھالے اسے کسی کے چھوڑ نے نہ چھوڑ نے سے کیا فرق پڑے گا۔ لہٰذا اگر ہم یہ چاہتے ہوں کہ مولیٰ عزوجل ہم کو نبھالے تو ہمیں چاہئے کہ ہم رشتہ داروں سے ہمیشہ تعلقات قائم رکھیں انشاء اللہ! مولیٰ ضرور ہم کو نبھالے گا۔ دعا ہے کہ مولیٰ عزوجل اپنے پیارے حبیب ﷺ کے صدقہ وطفیل ہم سب کورشتہ داروں کے حقوق نبھا نے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ