Surah Al-Ma’idah Ayat No 022
قَالُوۡا یٰمُوۡسٰۤی اِنَّ فِیۡہَا قَوْمًا جَبَّارِیۡنَ ٭ۖ وَ اِنَّا لَنۡ نَّدْخُلَہَا حَتّٰی یَخْرُجُوۡا مِنْہَا ۚ فَاِنۡ یَّخْرُجُوۡا مِنْہَا فَاِنَّا دٰخِلُوۡنَ ﴿۲۲﴾
ترجمۂ کنزالایمان: بولے اے موسیٰ اس میں تو بڑے زبردست لوگ ہیں اور ہم اس میں ہرگز داخل نہ ہوں گے جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ہاں وہ وہاں سے نکل جائیں تو ہم وہاں جائیں گے۔
ترجمۂ کنزُالعِرفان: (قوم نے) کہا : اے موسیٰ! اس ( سرزمین) میں تو بڑے زبردست لوگ ہیں اور ہم اس میں ہرگز داخل نہ ہوں گے جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ، تو اگر وہ وہاں سے نکل جائیں تو ہم (شہر میں ) داخل ہوں گے۔
{ اِنَّ فِیۡہَا قَوْمًا جَبَّارِیۡنَ: بیشک اس میں تو بڑے زبردست لوگ ہیں۔} حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے بنی اسرائیل کو شہر میں داخلے کا حکم دیا تو قوم نے بزدلی کا مظاہرہ شروع کردیا ۔ اس آیت میں اور اس کے بعد کی آیات میں اسی کا بیان ہے۔