سب سے پہلا مقدمہ

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قیامت میں سب سے پہلا جھگڑا پیش کرنے والے دو پڑوسی ہوں گے۔ (رواہ احمد)

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو! قیامت کا ماحول دل ہلا دینے والا ہوگا، نفسی نفسی کی کیفیت ہوگی، کوئی کسی کا پرسانِ حال نہ ہوگا، اعمال ِ صالحہ کی قلت دامن گیر ہوگی، معبود برحق کی جلال کی وجہ سے ہرکوئی لرز رہا ہوگا ایسے میں بتائو پہلا جھگڑا دو پڑوسی کا پیش ہوگاسوچو! اگر ہم نے اپنے کسی پڑوسی کو ستایا ہوگا یا کسی معاملہ میں جھگڑا کیا ہوگا تو اس وقت کتنی پریشانی ہوگی ؟ لہذا آج ہی اس سے معافی طلب کرلیں اور یہ بات ہمیشہ کے لئے اپنے نہاں خانئہ دل میں محفوظ کرلیں کہ وہ گناہ جو بندوں کے حقوق سے متعلق ہیں اس وقت تک خدائے قہار وجبا ر معاف نہیں فرمائے گا جب تک کہ بندہ نہ معاف کر دے۔ پرودگار عالم ہم سب کو آپس میں اتحاد و اتفاق سے زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ