{بالوں میں خضاب لگاناکیسا ہے }

حدیث شریف: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سرکارِ اعظم ﷺنے فرمایا جن چیزوں سے بالوں کا رنگ تبدیل کیا جاتاہے ان میں سب سے اچھی چیز مہندی اورتحم ہے۔ (جامع ترمذی ،ص266)

حدیث شریف : حضرت سرکارِ اعظم ﷺنے فرمایا کہ آخر زمانہ میں ایک قوم ہوگی جو اپنے بالوں کو سیاہ رنگ کے ساتھ رنگے گی۔ اللہ تعالیٰ ان کی طرف نظرِ رحمت نہیں فرمائے گا۔(مجمع الزوائد ،جلد5صفحہ161)

امام شافعی علیہ الرحمہ کے نزدیک سفید بالوں کو رنگنا مستحب ہے (یعنی سُرخ ،زرد، عنابی وغیرہ) اورکالا خضاب مکروہ تحریمی ہے ۔

امام مالک کے نزدیک بالوں کو رنگنا مستحب ہے اورسیاہ رنگ خلافِ اولیٰ ہے امام محمد علیہ الرحمہ کے نزدیک سفید بالوں کو رنگنا مستحب ہے اوررنگ کالا مکروہ ہے۔ فقہائے احناف کے نزدیک بھی سفید بالوں کو رنگنا مستحب ہے اورکالا رنگ مکروہ ہے ۔

بعض صحابہ کرام علیہم الرضوان اورتابعین سے جو کالا رنگ ثابت ہے وہ حالتِ جنگ پر محمول ہے الغرض کہ کالے خضاب کے بارے میں وعیدیں آئی ہیں اس لئے مکروہ تحریمی ہے اس سے بچاجائے ۔