حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ کا ذوقِ مطالعہ۔

___________

حضور شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ رقم طراز ہیں کہ حضور صدر الشریعہ قدس سرہ نے ایک مرتبہ فرمایا کہ میں نے شامی اور عالمگیری کا پانچ بار مطالعہ کیا ہے اور کنز کی شروح البحر الرائق، النھر الفائق، تبیین الحقائق کا دو بار اور ہدایہ اور اس کی تمام شروح بشمول بنایہ ایک بار اور ان کے علاوہ پچاس کتبِ فقہ کا بالاستیعاب بغور مطالعہ کیا ہے۔ یہ کتابیں مختصر سی نہیں بلکہ ان میں صرف مبسوطِ امام سرخسی کی تیس جلدیں ہیں۔

[مقالات شارح بخاری ج: ۳، ص: ۴۲۵، دائرۃ البرکات گھوسی، مئو۔]

طالب دعا: شفا مصباحی باڑاوی۔