چوروں سے ہوشیار رہیے

اکثر ایسا ہوتا ہے چور بھی گھر والوں کے ساتھ مل کر چور چور کا شور ڈالنا شروع کر دیتا ہے، وقتی طور پر گھر والے اس کو بھی اپنا ہمدرد سمجھ رہے ہوتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہوتا کہ گھر والے بھی چور ہیں یا اُس کے ساتھ ملے ہوئے ہیں …

ہاں یہ ضرور ہے چور دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا ہے، جیسے ہی اس کا پردہ فاش ہو گا تو وہ گھر والے ہی سب سے پہلے اسے پکڑیں یا پکڑوایں گے…

کچھ ایسا ہی ہوا ہے!.

بینک منیجر عمران حنیف قتل کیس میں

سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نیشنل بینک منیجر قتل کیس کافیصلہ سنادیا۔۔۔!

ملزم گارڈ احمد نواز سوھا کو مجموعی طور 2 بار سزائے موت،12سال قید 11 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا

بینک سیکورٹی گارڈ نے ذاتی رنجش کی بنا 4 نومبر 2020 کو بینک عمران حنیف کو قتل کر کے توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانے کی کوشش کی

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق

اس اہم وقت میں پولیس، انتظامیہ اور علما کی جانب سے ایک پچاس رکنی کمیٹی بنائی گئی۔ اس کمیٹی نے اپنی پوری تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ توہین رسالت کا کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا….

اس واقعہ سے ہمیں دو باتیں سیکھنے کو ملی ہیں

پہلی بات یہ کہ

مسلمانوں کے جذبات کا استعمال کرتے ہوئے ہمیں کوئی بھی غلط استعمال کرنے کی کوشش کر سکتا ہے جس سے ہمیں ہر صورت میں اپنے آپ کو بچانا ہے

دوسری بات یہ کہ

علمائے کرام نے بھی اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے مجرم کو کیفرکردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا تاکہ کسی پر گستاخ رسول جیسا سنگین جھوٹا لیبل نہ لگے، اور بغیر تحقیق کسی بد بخت مجرم کی حمایت نہ ہو جائے……

میں نے یہ سیکھا

جذبات کا استعمال مگر احتیاط کے ساتھ

تحریر :۔ محمد یعقوب نقشبندی