كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطِ-ﹰالْمُرْسَلِیْنَۚۖ(۱۶۰)

لوط کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا

اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ لُوْطٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ(۱۶۱)

جب کہ اُن سے ان کے ہم قوم لوط نے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں

اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ(۱۶۲)

بےشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانت دار رسول ہوں

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ(۱۶۳)

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو

وَ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍۚ-اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ(۱۶۴)

اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے

اَتَاْتُوْنَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعٰلَمِیْنَۙ (۱۶۵)

کیا مخلوق میں مَردوں سے بدفعلی کرتے ہو (ف۱۴۵)

(ف145)

اس کے یہ معنٰی بھی ہو سکتے ہیں کہ کیا مخلوق میں ایسے قبیح اور ذلیل فعل کے لئے تمہیں رہ گئے ہو جہاں کے اور لوگ بھی تو ہیں انہیں دیکھ کر تمہیں شرمانا چاہئے اور یہ معنٰی بھی ہو سکتے ہیں کہ بکثرت عورتیں ہوتے ہوئے اس فعلِ قبیح کا مرتکب ہونا انتہا درجہ کی خباثت ہے ۔

وَ تَذَرُوْنَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْؕ-بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ عٰدُوْنَ(۱۶۶)

اور چھوڑتے ہو وہ جو تمہارے لیے تمہارے رب نے جوروئیں(بیویاں) بنائیں بلکہ تم لوگ حد سے بڑھنے والے ہو (ف۱۴۶)

(ف146)

کہ حلال طیّب کو چھوڑ کر حرام خبیث میں مبتلا ہوتے ہو ۔

قَالُوْا لَىٕنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰلُوْطُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِیْنَ(۱۶۷)

بولے اے لوط اگر تم باز نہ آئے (ف۱۴۷) تو ضرور نکال دئیے جاؤ گے (ف۱۴۸)

(ف147)

نصیحت کرنے اور اس فعل کو برا کہنے سے ۔

(ف148)

شہر سے اور تمہیں یہاں نہ رہنے دیا جائے گا ۔

قَالَ اِنِّیْ لِعَمَلِكُمْ مِّنَ الْقَالِیْنَؕ(۱۶۸)

فرمایا میں تمہارے کام سے بیزار ہوں (ف۱۴۹)

(ف149)

اور مجھے اس سے نہایت دشمنی ہے پھر آپ نے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی ۔

رَبِّ نَجِّنِیْ وَ اَهْلِیْ مِمَّا یَعْمَلُوْنَ(۱۶۹)

اے میرے رب مجھے اور میرے گھر والوں کو ان کے کام سے بچا (ف۱۵۰)

(ف150)

اس کی شامتِ اعمال سے محفوظ رکھ ۔

فَنَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ(۱۷۰)

تو ہم نے اُسے اور اُس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی (ف۱۵۱)

(ف151)

یعنی آپ کی بیٹیوں کو اور ان تمام لوگوں کو جو آپ پر ایمان لائے ۔

اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَۚ(۱۷۱)

مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئی(ف۱۵۲)

(ف152)

جو آپ کی بی بی تھی اور وہ اپنی قوم کے فعل پر راضی تھی اور جو معصیت پر راضی ہو وہ عاصی کے حکم میں ہوتا ہے اسی لئے وہ بڑھیا گرفتارِ عذاب ہوئی اور اس نے نجات نہ پائی ۔

ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَۚ(۱۷۲)

پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کردیا

وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًاۚ-فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِیْنَ(۱۷۳)

اور ہم نے ان پر ایک برساؤ برسایا (ف۱۵۳) تو کیا ہی بُرا برساؤ تھاڈرائے گیوں کا

(ف153)

پتھروں کا یا گندھک اور آگ کا ۔

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(۱۷۴)

بےشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠(۱۷۵)

اور بےشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے