یکم محرم ہی سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت ہے منہاج القرآن سے ثبوت
یکم محرم ہی سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت ہے منہاج القرآن سے ثبوت۔
تفضیلی و تفسیقی خصوصاً ظاہری و باطنی منہاجی ، امیرالمؤمنین حضور سیدنا عمر بن خطاب رضی الله عنہ کے یوم شہادت کی تاریخ یکم محرم الحرام کی نہ صرف نفی کرتے ہیں ، بلکہ جو اس بات کا قائل ہو ، اور اِس دن آپ کا یوم مناتا ہو ، اُسے طرح طرح کی باتیں بھی کرتے ہیں ، اور اب تو اِن علمی یتیموں کی بدمعاشیاں اتنی بڑھ چکی ہیں ، کہ سُنیوں کو یہ طعنہ بھی دینا شروع کردیا کہ
” تم یکم محرم کو یوم فاروق اعظم ، معاذاللہ اہل بیت کے بغض میں مناتے ہو ، کہ آپ کا یوم وصال تو 26 ذی الحج ہے لہذا اس دن آپ رضی الله کا ذکر وغیرہ کرتے ۔۔۔۔
ایسے ظاہری و باطنی منہاجیوں کیلئے انہی کے گھر سے کچھ حوالہ جات پیش خدمت ہیں ، آنکھوں سے تعصب و بغض کا سُرمہ نکال کر پڑھیں گے تو انشاءالله افاقہ ہوگا ، ورنہ اپنے اِن پیشواؤں پر بغض اہل بیت کے فتوے لگائیں ۔
1- ادارہ منہاج القرآن کے سب سے بڑے مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی صاحب لکھتے ہیں :
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو 26 ذوالحجہ 23ھ بروز بدھ نماز فجر کے وقت جب آپ محراب میں کھڑے نماز پڑھا رہے تھے ابولولو فیروز مجوسی ایرانی نے دو دھاری دار خنجر سے تین یا چھ ضربیں لگائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تین دن بعد آپ کی وفات ہوگئی اور بروز ہفتہ “یکم محرم 24ھ آپ کو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی اجازت سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قرب اور صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں دفن کیا گیا ۔
(منہاج الفتاوی ، جلد اول ، ص 496۔497 ، منہاج القرآن پبلی کیشنز لاہور)
2۔ ماہنامہ منہاج القرآن ستمبر 2018ء میں سیدنا فاروق اعظم رضی الله عنہ پر ایک مضمون شائع کیا گیا جس میں لکھا ہے کہ
“یکم محرم الحرام کو آپ(سیدنا فاروق اعظم رضی الله عنہ) کا یوم شہادت ہے زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں “
(ماہنامہ منہاج القرآن ، ص 16 ستمبر 2018 لاہور)
3۔ اسی طرح مشہور منہاجی اسکالر ڈاکٹر علی اکبر الازھری کا مضمون”حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ پیکرِ عدل و صاحب بصیرت “شائع ہوا ، جس میں ٹاپ پر ہی لکھا ہے کہ
“یوم شہادت یکم محرم الحرام کی مناسبت سے خصوصی تحریر”
(ماہنامہ منہاج القرآن ، اکتوبر 2015ء لاہور)
4- ایک ماہنامہ جو نومبر 2013ء میں شائع ہوا ، اُس میں بھی آپ کا یوم شہادت یکم محرم الحرام درج ہے۔
(انظر ماہنامہ منہاج القرآن ص20 نومبر 2013ء لاہور)
5- اسی طرح “ماہنامہ دختران اسلام” اکتوبر 2016ء کے صفحہ نمبر 42 پر بھی 26 ذی الحج کو زخمی اور یکم محرم کو شہید ہونا لکھا ہے ۔
ان منہاجی حوالہ جات سے ثابت ہوا کہ سیدنا فاروق اعظم رضی الله عنہ کا یوم شہادت 26 ذی الحج نہیں ، بلکہ یکم محرم الحرام ہے ، لہذا فیس بکی منہاجیوں کا یکم محرم والے سُنّیوں پر فتوے لگانا ، انہیں بُرا بھلا کہنا اِن کی اپنی جہالت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، کہ یہ وہ گدھے ہیں ، جو نہ گھر کے نہ ہی گھاٹ کے ۔
✍️تحقیق و تحریر
ارسلان احمد اصمعی قادری
8/8/2021ء