حدیث نمبر 684

روایت ہے حضرت جابر سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا گائے سات کی طرف سےہے اوراونٹ سات کی طرف سے ۱؎(مسلم وابوداؤد)لفظ ابوداؤد کے ہیں۔

شرح

۱؎ یعنی گائے اور اونٹ کی قربانی میں سات آدمی شریک ہوسکتےہیں بشرطیکہ ان میں سےکوئی گوشت یاتجارت گوشت کے لیئے شریک نہ ہویا سارے قربانی کرنے والے ہوں یابعض عقیقہ والے۔خیال رہے کہ حنفی اور شافعی سب اس پر متفق ہیں کہ گائے اور اونٹ میں سات آدمی شریک ہوسکتے ہیں،صرف اسحق ابن راہویہ کہتے ہیں کہ اونٹ میں دس آدمی شریک ہوسکتے ہیں،یہ حدیث احناف اورشوافع کی دلیل ہے۔