حدیث نمبر 706

روایت ہے انہی سے فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گرہن کی نماز میں اونچی قرأت کی ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح

۱؎ بعض شارحین نے فرمایا کہ یہاں چاندگرہن کی نماز مراد ہے کیونکہ مطلقًا خسوف چاندگرہن پر ہی بولاجاتاہے،سورج گرہن کے بارے میں عنقریب احادیث آرہی ہیں کہ آپ نے آہستہ قرأت کی،چونکہ چاندگرہن کی نماز رات میں ہوتی ہے لہذا وہاں جہرمناسب ہے اورسورج گرہن کی نماز دن میں ہوتی ہے،وہاں آہستہ پڑھنابہتر۔خیال رہے کہ اس حدیث میں جماعت کا ذکرنہیں کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے چاندگرہن کی یہ نماز جماعت سے پڑھی۔