امام بخاری سے روایت کرنے والے اور ان کے تلامذه

* امام بخاری سے بہت لوگوں نے روایت کی ان میں سے مشہور نام یہ ہیں:

ابوعیسی الترمذی ابوحاتم ابراہیم بن اسحاق الحربی ابوبکر بن ابی الدنیا ابوبکر احمد بن عمرو بن ابی عاصم صالح بن محمد جزرہ محمد بن عبدالله الحضری مطین ابراہیم بن معقل النسفی عبد الله بن ناجیہ ابوبکر محمد بن اسحاق بن خزیمه عمر بن محمد بن بجیر ابوقریش محمد بن جمعه یحیی بن محمد بن صاعد محمد بن یوسف الفربری راوی الصحيح منصور بن محمد مزبزدہ ابوبکر بن ابی دائود حسین قاسم ( یہ دونوں محاملی کے بیٹے ہیں)، عبد الله بن محمد بن الاشقر محمد بن سلمان بن فارس محمود بن عنبر النسفی اور بے شمارلوگ ہیں امام مسلم نے ان سے غیر صحیح میں روایت کی ہے۔

ایک قول ہے: امام نسائی نے کتاب الصیام میں ان سے اپنی سنن میں روایت کی ہے لیکن یہ صحیح نہیں ہے اور امام نسائی نے کتاب الکنی میں بعض احادیث از عبد الله بن احمد الخفاف از البخاری روایت کی ہیں ۔

ہمارے شیخ ابوالحجاج المزی نے امام بخاری کے شیوخ اور ان کے تلامذه کو حروف تہجی کی ترتیب سے ذکر جیسا کہ ان کی عادت ہے۔

* محمد بن طابر المقدسی نے کہا ہے کہ صحیح البخاری کو ایک جماعت نے روایت کیا ہے ان میں سے بعض کے اسماء یہ ہیں:

الفربری حماد بن شاکر ابراہیم بن معقل نسفی طاہر بن محمد بن مخلد نسفی ۔

حافظ ابونصر بن ماکولا نے کہا ہے: جس نے سب سے آخر میں امام بخاری سے حدیث روایت کی ہے وہ ابوطلحہ منصور بن محمد بن

علی البزدی ہیں یہ اہل بزدہ سے تھے اور ثقہ تھے۔ (سیر اعلام النبلاء ج 10ص 280 طبقات الشافعیہ الکبری ج 1 ص 424)