*25 دسمبر یوم قائد اعظم*
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
ہم بابائے قوم، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمہ اللہ کے یوم پیدائش پر اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ اس مالک الملک اور ارحم الراحمین نے ہم برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو آزادی کی نعمت عطا فرمانے کے لیے، ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کی صورت میں ایک پیکر اخلاص اور کردار کا کوہ گراں بطور راہنما عطا فرمایا۔
پوری قوم کو:
*یوم قائد اعظم مبارک ہو*

جماعت اہلسنّت پاکستان کی جانب سے تمام پاکستا نیوں سے بالعموم اور عاشقان رسول ﷺ سے بالخصوص درخواست ہے کہ آج مورخہ 25/12/2021 بروز ہفتہ ڈویژنل، ضلعی، تحصیلی اور یونین کونسل کی سطح پر بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح وشھداء وطن کی بلندئ درجات کیلئے خصوصی دعاؤں اور قران خوانی کا اہتمام کریں۔ اور مساجد میں بھی نماز پنجگانہ کے ساتھ *وطن عزیز پاکستان* کی ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کرائی جائیں۔
منجانب:
صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری
مرکزی ناظم اعلی جماعت اہلنت پاکستان