أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

عِنۡدَهَا جَنَّةُ الۡمَاۡوٰىؕ‏ ۞

ترجمہ:

اس کے پاس جنت الماویٰ ہے

” جنت الماویٰ “ کی تعریف میں متعدد اقوال

النجم : ١٥ میں فرمایا : اس کے پاس جنت الماویٰ ہے۔

الماویٰ کا معنی ہے : رجوع کرنے کی جگہ، پناہ حاصل کرنے کی جگہ، ٹھکانہ۔

جنت الماویٰ کے متعلق حسب ذیل اقوال ہیں :

(١) حسن بصری نے کہا : یہ وہ جنت ہے جس میں متقین جائیں گے۔

(٢) حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا : یہ وہ جنت ہے جس میں ارواح شہداء ٹھہرتی ہیں۔

(٣) ایک قول یہ ہے کہ وہ جنت ہے جس میں حضرت آدم (علیہ السلام) ٹھہرے تھے حتیٰ کہ آپ وہاں سے زمین پر آئے اور یہ جنت ساتویں آسمان میں ہے۔

(٤) ایک قول یہ ہے کہ وہ جنت ہے جس میں تمام مؤمنین کی ارواح ٹھہرتی ہیں اور اس کو جنت الماویٰ اس لیے کہتے ہیں کہ یہ ارواحِ مومنین کا مسکن ہے اور یہ عرش کے نیچے ہے، پس وہ روحیں جنت کی نعمتوں سے بہرہ اندوز ہوتی ہیں اور اس کی خوشبو سے شاد کام ہوتی ہیں۔

(٥) ایک قول یہ ہے کہ وہ جنت حضرت جبریل اور میکائل کا مسکن ہے۔ ( الجامع الاحکام القرآن جز ١٧ ص ٩٠)

القرآن – سورۃ نمبر 53 النجم آیت نمبر 15