ذَوَاتَاۤ اَفۡنَانٍۚ۞- سورۃ نمبر 55 الرحمن آیت نمبر 48
sulemansubhani نے Wednesday، 13 April 2022 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ذَوَاتَاۤ اَفۡنَانٍۚ۞
ترجمہ:
جو سرسبز شاخوں والی دو جنتیں ہیں
’ ذواتا افنان “ کا معنی
الرحمن 48-49 میں فرمایا : جو سرسبز شاخوں والی دو جنتیں ہیں۔ سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلائو گے۔
اس آیت میں ” ذواتا افنان “ فرمایا ہے، حضرت ابن عباس (رض) اور دیگر مفسرین نے کہا : اس کا معنی ہے رنگ برنگ پھلوں والی دو جنتیں۔
مجاہد نے کہا : ” افنان “ کا معنی ہے : شاخیں ‘ یہ ” فنن “ کی جمع ہے۔ عکرمہ نے کہا : ” افنان “ کا معنی ہے، شاخوں کا دیواروں پر سایہ
القرآن – سورۃ نمبر 55 الرحمن آیت نمبر 48
ٹیگز:-
Tibyan ul Quran , Allama Ghulam Rasool Saeedi , تبیان القرآن , سورہ الرحمن , الرحمن , ذواتا افنان