{بالوں کی صفائی کے لئے کریم وغیرہ کا استعمال}

آج کل بعض کریم اور صابن خاص اس مقصد کے لئے بنائے جاتے ہیں کہ ان کے ذریعہ جسم کے فاضل اور غیر ضروری بال صاف کردیئے جائیں۔زیر ناف وغیرہ کے بالوں کیلئے استعمال میں کچھ مضائقہ نہیں ۔اور اس کی نظیر یہ ہے کہ فقہاء نے اس مقصد کیلئے چونا استعمال کرنے کی اجازت دی ہے :ولو عالج بالنورۃ فی العانۃ یجوز۔

اگر موئے زیر ناف میں چونے سے کام لے تو جائز ہے۔(الفتاویٰ الہندیہ : ج۴،ص۱۱۳،کتاب الکراہۃ)

اصل مقصود بال کی صفائی ہے نہ کہ اس کے لئے استعمال ہونے والے ذرائع اور سامان۔

Kya Mard Zere Naaf Baal Cream Se Saaf Kar Sakta Hai? | Aurat Zere Naf Baal  Blade Se Saaf Kar Sakte - YouTube