درُود شریف سے کیا فائدہ ؟ ؟ ؟
غور سے سنو ! دماغ سے سوچو ! دل میں بَسَالُو!
ہماری جن بہن بیٹیوں اور نوجوانوں نے درود شریف کا وِرد کرنے کی سعادت حاصل کی ہے وہ لاکھوں اجروثواب کے مستحق بن چکے ہیں مگر ان تمام سعادتوں کے ساتھ ساتھ عظیم ترین تین اعمال کی دولتِ عُظمیٰ سے بھی مالامال ہوئے ہیں جو تمام اجروثواب پر بھاری اور وزنی ہے !
درود پاک کا وِرد کرنے والے خواتین و حضرات کو جو تین دولتِ عظمیٰ ملتی رہی ہے وہ یہ ہیں !
۱، اللّٰہ کریم کی سُنّت ادا کرتے رہے !
۲، اللّٰہ کریم کے فرشتوں کی سُنّت ادا کرتے رہے ,
اللّٰہ کریم کے حُکم کی بجاآوری گرتے رہے !
نیز حدیث پاک کی روشنی میں درود شریف وِرد کرنے والوں کو مزید یہ تین نعمتیں بھی نامۂ اعمال میں درج ہوتی رہیں !
۱، دس گُنا ثواب لکھا گیا
۲، دس گُنا گناہ مٹائے گئے ،
۳، دس گُنا درجات بُلند کئے گئے !
اللّٰہ کریم ہر بندے اور ہر بندی کو روزآنہ درود شریف پڑھنے کی توفیقِ دائمی عطا فرمائے !
محترم خواتین و حضرات ! یہ لیجئے درود پاک کا
آسان سا طریقہ ہے ہر کوئی کرسکتا ہے !
جی ہاں !
پانچوں نمازوں ، خالی اوقاتوں ، صبح یا شام ہو درود کی ایک تسبیح ضرور پڑھے ! اگر وقت نہ مل سکے توکم از کم ۱۱ بار،۲۱ بار یا ۳۳ بار پڑھے اور محفوظ رکھے اور جب دن بھر ملاکر ۱۰۱ بار درود کی تعداد پوری ہوجائے تو اِس ۱۰۱ بار تسبیح کو روزآنہ بارگاہِ مصطفےٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں نذر کرتا جائے !
ہر مردوعورت اس عمل کو پاک نیَّت کیساتھ کرتا رہے برکت وعافیت برستی نظر آئے گی !
جیسی محنت ویسی مزدوری ، محنت بڑھے گی تو مزدوری بھی بڑھے گی !
درود پاک کو روز کا وظیفہ بنالیں ،اسمیں محنت کم ،اِنکم زیادہ ہے ، اِنکم بڑھانا ہے تو محنت بڑھادیں !
عید میلادُالنَّبی علیہ السلام آپ سبکو مبارک ہو !
دعاگو سید محمد جیلانی اشرف غُفِرَلۂ ولِاَبوِیہِ
عاصی و عاجز اور خادم دارالعلوم دیوان شاہ بھیونڈی ( بمبئ ) و جامعہ صوفیہ کچھوچھا شریف انڈیا
تاریخ سعید ! ۱۲ ربیعُ النُّور ۱۴۴۴ھ مطابق ۹ اکتوبر 2022 یوم یکشنبہ ،