سلسله القاب المحدثين احول کااعراب نسبت اور وجہ
احول کااعراب نسبت اور وجہ
(حرف الالف 3))
سلسلہ القاب المحدثين
لقب احول سے ملقب امام عاصم بن سلیمان الاحول تابعی رحمہ اللہ ہیں وہ حافظ الحدیث اور خلافت منصور
میں مدائن کے قاضی تھے ۔امام احول کا وصال 142ھ بمطابق 760 م کو ہوا۔احول نے عبد اللہ بن
سرجس ، انس بن مالک ، محمد بن سرین، حسن بصری ، ابو العالیہ ، عکرمہ اور ابوعثمان النھدی سے روایت
کیا اوران سے شعبہ بن حجاج ، عبداللہ بن مبارک ، سفیان بن عیینہ،سفیان ثوری ، ابوعوانہ ، ابن علیہ ، ابو
معاویہ، قتادہ بن دعامہ اور یزید بن ہارون نے روایت کیا ہے ۔ لقب احول کا تلفظ واعراب میں ہے ۔
الأحولُ: بفتح الالف وسكون الحاء وبفتح الواؤ وفى آخرها اللام .
(الف پرفتہ ،حاءساکنہ، واو مفتوحہ اور آخر میں لام )
، نسبت ووجہ: احول کا معنی صاحب لغت نے بھیگی آنکھ والا کیا ہے ۔ ایسی نسبت محدثین کرام کے ہاں
ثقایت و عدالت پر اثر انداز نہیں ہوتی بلکہ رواۃ کی معرفت و پہچان مقصود ہوتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ معتمد
محدثین کرام نے القاب استعمال کیے ہیں ۔
امام ابوسعد سمعانی رقمطراز ہیں کہ الاحول:ھذا من الحول في العين و اشتهر به جماعة، منهم
أبو عبدالرحمن عاصم بن سليمان الأحول البصري مولی بنی تمیم ۔ (1) یہ آنکھ میں بھینگا پن
کی طرف منسوب ہے اس لقب سے ایک جماعت مشہور ہے ان میں سے ابوعبدالرحمن عاصم بن سلیمان
احول بصری ہیں ۔
شخصیات
* عامر بن عبدالواحد بصری الاحول۔
* عائذ بن حبیب الاحول
1. الانساب 128/1
Dr Mufti Nadeem Aslmi
خادم الحديث الشريف
ڈاکٹر مفتی ندیم بن صدیق اسلمی
بانی اداره سراج منیر پاکستان