اِلَّا قِيۡلًا سَلٰمًا سَلٰمًا- سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 26
sulemansubhani نے Saturday، 9 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِلَّا قِيۡلًا سَلٰمًا سَلٰمًا ۞
ترجمہ:
مگر ہر طرف سے سلام سلام کی آواز
وہ اس میں سلامتی کی باتیں سنیں گے اور نیکی کی اور اللہ تعالیٰ کے ذکر کے ذکر کی باتیں سنیں گے ‘ وہ جب ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے تو کلام کی ابتداء سلام سے کریں گے ‘ اور ایک دوسرے کو خوش آمدید اور مرحبا کہیں گے۔
القرآن – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 26