أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

لَاٰكِلُوۡنَ مِنۡ شَجَرٍ مِّنۡ زَقُّوۡمٍۙ‏ ۞

ترجمہ:

تم ضرور تھوہر کے درخت سے کھانے والے ہو

الواقعہ 52 میں فرمایا : تم ضرور تھوہر کے درخت سے کھانے والے ہو۔

اس آیت میں ” زقوم “ کا لفظ ہے ‘ اس کا معنی ہے : تھوہر کا درخت ‘ اس کی خوراک مہلک ہوتی ہے ‘ یہ جہنم کے ایک درخت کا نام ہے ‘ یہ بہت بد صورت درخت ہے اور اس کا ذائقہ بھی بہت کڑوا ہے ‘ سورة الصّٰفّٰت میں اس کا ذکر کا یا گیا ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 52