أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَكَانُوۡا يَقُوۡلُوۡنَ اَئِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَۙ ۞

ترجمہ:

اور وہ یہ کہا کرتے تھے کہ کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو ہم کو دوبارہ اٹھایا جائے گا

الواقعہ 47 میں فرمایا : اور وہ یہ کہا کرتے تھے کہ کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو ہم کو دوبارہ اٹھایا جائے گا۔

یعنی وہ مر کر دوبارہ زندہ کیے جانے کو بہت بعید سمجھتے تھے اور اس کی تکذیب کرتے تھے۔

القرآن – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 47