اِنَّا لَمُغۡرَمُوۡنَۙ – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 66
sulemansubhani نے Friday، 15 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّا لَمُغۡرَمُوۡنَۙ ۞
ترجمہ:
کہ ہم پر تاوان پڑگیا
مغرمون کے معانی
الواقعہ 67۔ 65 میں فرمایا : اگر ہم چاہیں تو اس کو بالکل چورا چورا کردیں پھر تم باتیں بناتے رہ جاؤ۔ کہ ہم پر تاوان پڑگیا۔ بلکہ ہم تو محروم ہوگئے۔
الواقعہ : 66 میں ” مغرمون “ کا لفظ ہے ‘ حضرت ابن عباس اور قتادہ نے کہا : ” غرام “ کا معنی عذاب ہے۔ مجاہد نے کہا : اس کا معنی وہ شر ہے جو لازم ہو ‘ یعنی تاوان ‘ مقاتل بن حیان اور النحاس نے کہا : اس کا معنی ہے : ہلاکت یعنی ہم تو عذاب میں مبتلا ہوگئے یا ہلاک ہوگئے۔
القرآن – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 66