أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَبَّنَا لَا تَجۡعَلۡنَا فِتۡنَةً لِّلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَاغۡفِرۡ لَـنَا رَبَّنَا‌ ۚ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ ۞

ترجمہ:

اے ہمارے رب ! ہمیں کافروں کیلئی آزمئاش نہ بنا اور اے ہمارے رب ! ہماری مغفرت فرما، بیشک تو ہی بہت غالب بےحد حکمت والا ہے۔

کافروں کے لئے آزمائش کا معنی

الممتحنہ : ٥ میں فرمایا : اے ہمارے رب ! ہمیں کافروں کے لئے آزمئاش نہ بنا اور اے ہمارے رب ! ہماری مغفرت فرما۔

یہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی دعا کا تتمہ ہے، اس کا معنی ہے : ہمارے دشمنوں کو ہم پر مسلط نہ کر، کہیں وہ یہ گمان نہ کریں کہ وہ حق پر ہیں یا ان سے مقابلہ میں ہمیں شکست سے دوچار نہ کر یا ایسا نہ کر کہ ان پر رزق فراخ کر دے اور ہم پر تنگ کر دے، سو یہ ہمارے لئے بڑی آزمائیش ہوگی۔

القرآن – سورۃ نمبر 60 الممتحنة آیت نمبر 5