أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ‌ۚ فَاِنۡ تَوَلَّيۡتُمۡ فَاِنَّمَا عَلٰى رَسُوۡلِنَا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ ۞

ترجمہ:

اور اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو، پس اگر تم نے منہ پھیرا تو ہمارے رسول کے ذمہ تو صرف (احکام کو) وضاحت سے پہنچا دینا ہے.

التغابن : ١٢ میں فرمایا : اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو۔

یعنی مصائب کا مردانہ وار سامنا کرو اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت میں مغشول رہو اور قرآن و سنت کے موافق عمل کرتے رہو اور اگر تم نے اطاعت سے انحراف کیا تو جان لو کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ذمہ تم سے جبراً اطاعت کرانا نہیں ہے، ان کے ذمہ تو صرف وضاحت کے ساتھ احکام کو پہنچا دینا ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 64 التغابن آیت نمبر 12