وَكَاَيِّنۡ مِّنۡ قَرۡيَةٍ عَتَتۡ عَنۡ اَمۡرِ رَبِّهَا وَرُسُلِهٖ فَحَاسَبۡنٰهَا حِسَابًا شَدِيۡدًاۙ وَّعَذَّبۡنٰهَا عَذَابًا نُّكۡرًا سورۃ نمبر 65 الطلاق آیت نمبر 8
sulemansubhani نے Wednesday، 3 January 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَكَاَيِّنۡ مِّنۡ قَرۡيَةٍ عَتَتۡ عَنۡ اَمۡرِ رَبِّهَا وَرُسُلِهٖ فَحَاسَبۡنٰهَا حِسَابًا شَدِيۡدًاۙ وَّعَذَّبۡنٰهَا عَذَابًا نُّكۡرًا ۞
ترجمہ:
اور بہت سی بستیوں والوں نے اپنے رب کے حکم سے اور رسولوں سے سرکشی کی تو ہم نے ان کا سخت محاسبہ کیا اور ان کو بہت برا عذاب ہے ؏
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے اور بہت سی بستیوں والوں نے اپنے رب کے حکم اور رسولوں سے سرکشی کی تو ہم نے ان کو سخت محاسبہ کیا اور ان کو بہت برا عذاب دیا سو انہوں نے اپنے کرتوتوں کا خمیازا چکھا اور انجام کا ران کو نقصان ہوا ان کے لیے اللہ نے عذاب شدید تیار کر رکھا ہے، سو اے عقل مند ایمان والوں ! اللہ سے ڈرتے رہو، بیشک اللہ نے تمہاری طرف ( سراپا) نصیحت نازل کی ہے جو رسول ہے وہ تم پر اللہ کی واضح آیتوں کی تلاوت کرتا ہے، تاکہ جو ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک اعمال کیے ہیں وہ ان کو اندھیروں سے روشنی کی طرف لائے اور جو لوگ اللہ پر ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے، اللہ ان کو ان جنتوں میں داخل کر دے گا جن کے نیچے سے دریا بہتے ہیں، وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے، بیشک اللہ نے ان کے لیے بہترین روزی مہیا کی ہے (الطلاق : ١١، ٨)
احکام شرعیہ پر عمل کرنے پر ثواب کی بشارت اور نافرمانی پر عذاب کی وعید
اس سے پہلے رکوع میں اللہ تعالیٰ نے اپنے احکام بیان کیے تھے اور اس آیت میں بتایا ہے کہ اللہ کے احکام نہ ماننے سے دنیا اور آخرت میں عذاب ہوتا ہے۔
الطلاق : ٨ میں فرماتا ہے : اور بہت سی بستیوں والوں نے اپنے رب کے حکم سے اور رسولوں سے سرکشی کی۔
اس کا معنی ہے : ان بستی والوں نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی اور رسل (علیہم السلام) کی نافرمانی کی۔
پھر فرمایا : تو ہم نے ان کا سخت محاسبہ کیا اور ان کو بہت برا عذاب دیا۔
اس کا معنی ہے : ہم نے دنیا میں ان پر بھوک اور قط سالی نازل کی اور ان کی دشمن قوموں کو ان پر حملہ آور کردیا، ان کو زمین میں دھنسا دیا، ان کے چہرے مسخ کردیئے اور ان کے اوپر اور بہت مصائب نازل کیے، ان کے اوپر دنیا میں عذاب پر عذاب نازل کیے اور آخرت میں ان کو دوزخ کے دائمی عذاب کا سامنا ہوگا۔
تبیان القرآن سورۃ نمبر 65 الطلاق آیت نمبر 8