أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

قُلۡ هُوَ الرَّحۡمٰنُ اٰمَنَّا بِهٖ وَعَلَيۡهِ تَوَكَّلۡنَا‌ۚ فَسَتَعۡلَمُوۡنَ مَنۡ هُوَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ ۞

ترجمہ:

آپ کہیے : وہی رحمن ہے ہم اس پر ایمان لائے ہیں اور اسی پر ہم نے توکل کیا ہے، پس عنقریب تم جان لو گے کہ کون کھلی گمراہی میں ہے۔

الملک : ٢٩ میں فرمایا : آپ کہیے : وہی رحمن ہے ہم اس پر ایمان لائے ہیں اور اسی پر ہم نے توکل کیا ہے، پس عنقریب تم جان لو گے کہ کون کھلی گمراہی میں ہے

اس آیت کا معنی یہ ہے کہ ہم رحمن پر ایمان لائے ہیں اور اسی پر ہم نے توکل کیا ہے، پس تم کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہمارے خلاف تمہاری بد دعا قبول نہیں ہوگی کیونکہ تم کافر اور معاند ہو اور ہم مومن ہیں اور ہم اللہ پر بھروسا کہتے ہیں اس لیے تمہاری بد دعا سے ہمیں کوئی ضرر نہیں ہوگا۔

القرآن – سورۃ نمبر 67 الملك آیت نمبر 29