أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَاُمۡلِىۡ لَهُمۡ‌ؕ اِنَّ كَيۡدِىۡ مَتِيۡنٌ ۞

ترجمہ:

اور میں ان کو ڈھیل دے رہا ہوں، بیشک میری خفیہ تدبیر بہتر مضبوط ہے

تفسیر:

القلم : ٤٥ میں فرمایا : اور ان کو ڈھیل دے رہا ہوں، بیشک میری خفیہ تدبیر بہت مضبوط ہے۔

اللہ تعالیٰ کی خفیہ تدبیر

یعنی ان کے مسلسل گناہوں کے باوجود ان کی زندگی دراز کرتا ہے اور ان کی روح قبض کرنے میں جلدی نہیں کرتا اور اس کو خفیہ تدبیر اس لیے فرمایا کہ یہ بھی صورۃً استدراج ہے، ایک اور جگہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :

اِنَّمَا نُمْلِیْ لَہُمْ لِیَزْدَادُوْٓا اِثْمًا (آل عمران : ١٧٨) ہم ان کو اس لیے ڈھیل دیتے ہیں کہ تاکہ یہ اور زیادہ گناہ کریں۔

تبیان القرآن سورۃ نمبر 68 القلم آیت نمبر 45