خَاشِعَةً اَبۡصَارُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٌ ؕ ذٰلِكَ الۡيَوۡمُ الَّذِىۡ كَانُوۡا يُوۡعَدُوۡنَ سورۃ نمبر 70 المعارج آیت نمبر 44
sulemansubhani نے Wednesday، 24 January 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خَاشِعَةً اَبۡصَارُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٌ ؕ ذٰلِكَ الۡيَوۡمُ الَّذِىۡ كَانُوۡا يُوۡعَدُوۡنَ ۞
ترجمہ:
( خوف سے) ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی اور ان پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی، یہ وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا ؏
تفسیر:
المعارج : ٤٤ میں فرمایا : ( خوف سے) ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی اور ان پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی۔ الایۃ۔
ذلت اور ندامت سے ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی، عذاب اور رسوائی کے عذاب سے وہ نظر اوپر نہیں اٹھائیں گے اور یہی وہ دن ہے جس کے عذاب سے انہیں دنیا میں ڈرایا جاتا تھا۔
سورۃ المعارج کا اختتام
الحمد للہ رب العلمین ! آج ٢٨ صفر ١٤٢٦ ھ/١٨ اپریل ٢٠٠٥ ء بہ روز جمعہ سورة المعارج کی تکمیل ہوگئی، الٰہ العلمین ! میری، میرے والدین، میرے اساتذہ، میرے تلامذہ، اس کتاب کے ناشرین اور دیگر معاونین اور قارئین کی مغفرت فرمانا اور دنیاوی مشکلات اور مصائب سے محفوظ اور مامون رکھنا، اور جس طرح یہاں تک پہنچا دیا ہے، قرآن مجید کی بقیہ سورتوں کی تفسیر بھی مکمل کرا دینا۔
واٰخر دعوانا ان الحمد للہ رب العلمین والصلوٰۃ والسلام علیٰ سیدنا المرسلین و علیٰ آلہ ٖ واصحابہٖ وازواجہ ٖ وامتہٖ اجمعین
تبیان القرآن سورۃ نمبر 70 المعارج آیت نمبر 44