وَالَّذِيۡنَ هُمۡ مِّنۡ عَذَابِ رَبِّهِمۡ مُّشۡفِقُوۡنَۚ سورۃ نمبر 70 المعارج آیت نمبر 27
sulemansubhani نے Wednesday، 24 January 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ مِّنۡ عَذَابِ رَبِّهِمۡ مُّشۡفِقُوۡنَۚ ۞
ترجمہ:
اور جو لوگ اپنے رب کے عذاب سے ڈرنے والے ہیں
تفسیر:
نیک اعمال نہ کرنے اور برے اعمال سے نہ بچنے پر عذاب کا خوف
المعارج : ٢٧ میں اپنے رب کے عذاب سے ڈرنے کا ذکر فرمایا ہے، یا تو اس سے وہ خوف مراد ہے جو فرائض اور واجبات ادا نہ کرنے پر عذاب کا خوف ہوتا ہے اور یا اس سے وہ خوف مراد ہے جو حرام اور گناہ کبیرہ کے ارتکاب پر عذاب کا خوف ہوتا ہے اور جن مسلمانوں کے دلوں میں یہ خوف دائما رہے گا وہ کسی فرض یا واجب کو ترک کریں گے، نہ کسی حرام یا مکروہ تحریمی کا ارتکاب کریں گے اور اگر ان سے اغواء شیطان یا نفس کے بہکانے سے کوئی گناہ کبیرہ ہوجائے تو وہ ہر وقت اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرتے رہیں گے اور اس پر توبہ و استغفار کرتے رہیں گے۔
تبیان القرآن سورۃ نمبر 70 المعارج آیت نمبر 27