صاحبزادہ پیر حافظ سعید احمد نقشبندی کا وصال پرملال
نظام مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا عظیم مجاہد اور حضرت قائد اہل سنت مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی رحمۃ اللہ علیہ کا ایک سپاہی عارضی دنیا سے رخت سفر باندھ گیا ۔۔ حضرت صاحبزادہ پیر حافظ سعید احمد نقشبندی ( سجادہ نشین آستانہ عالیہ دریائے رحمت شریف ضلع اٹک ) دل ❤️ کے دورہ کے بہانے ملک عدم سدھار گئے ۔۔۔۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔ وہ طریقت میں سلسلہ نقشبندیہ کے عظیم سالار تھے ۔۔۔ ان کی وفات سے ایک عظیم خانقاہ سونی ہو گئی ۔۔۔ آپ کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا ۔۔۔ ان کی زندگی میں ذاتی اوصاف بہت زیادہ تھے ۔۔۔ وہ حب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار دل رکھتے تھے ۔۔۔ خدا خوفی ان کی متاع تھی ۔۔۔ اہل سنت کے لیے محبت ، اخلاص ، ایثار اور وفا کا جذبہ رکھتے تھے ۔۔۔ وہ ایک عملی مسلمان تھے ۔۔۔ للہیت اور اخلاص ان کی پہچان تھی ۔۔۔ وہ دوستوں کے دوست تھے ان کے ہاں عجز و انکسار ہی بڑی متاع تھی صاحبزادہ حافظ سعید احمد نقشبندی اپنے حلقہ احباب میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور ساتھی ان کو کبھی بھول نہیں پائیں گے ۔۔۔ اللہ رب العالمین ان کی اگلی منزلیں آسان فرمائے ، ان کی قبر کو روشن کرے ، کشادہ فرمائے ، جنت کے باغوں میں سے باغ بنائے اور جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شفاعت و شناخت نصیب فرمائے ۔۔۔ آمین ثم آمین یارب العالمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔۔ ملک محبوب الرسول قادری

