صرف بخاری مسلم سے دلیل دیں
صرف بخاری مسلم سے دلیل دیں!
یہ جملہ جس سے سنیں اس کی جہالت کا یقین کر لیں
____________________________________
✍️أبو ھریرہ محمد منور الحنفي العطاري
____________________________________
احادیث صرف بخاری و مسلم میں ہی نہیں ذخیرہ حدیث بے شمار کتب حدیث میں ہے، یہ کچھ کتبِ حدیث کے نام و محدثین کے نام مع متوفی سن جس سے آپ پر عیاں ہو جائے گا کہ احادیث کی معتبر کتب کی تعداد کثیر ہے اہلِ علم پر یہ بات بالکل واضح ہے کہ ذخیرہ حدیث کے لیے بخاری مسلم کے علاوہ کتبِ حدیث کتنی اہمیت کی حامل ہیں۔
____________________________________
ان کتب کے نام جن کو ہر محدث نے اپنی سند سے حدیث کو روایت کیا ہے یہ کتب مصدری کتب ہیں ان میں سے کچھ کے نام و محدث کا نام و متوفی سن ملاحظہ فرمائیں۔
____________________________________
۱___صحيح البخاري:أبو عبد الله محمد بن إسماعيل البخارى (المتوفى256ھ)
۲___صحیح مسلم: مسلم بن حجاج (المتوفی 261ھ)
۳___جامع الترمذی:أبو عیسی محمد الترمذی (المتوفی 279ھ)
۴___سنن أبي داود:أبو داود السجستانی (المتوفی 275ھ)
۵___سنن النسائي: أحمد بن شعیب النسائی (المتوفی 303ھ)
۶___سنن ابن ماجه: أبو عبد اللہ محمد بن یزید قزوینی(المتوفی 273ھ)
۷___مؤطأ إمام مالك: إمام مالك بن انس (المتوفی 179ھ)
۸___مسند الحميدي: عبداللہ بن زبیر الحمیدی (المتوفی 219ھ)
۹____مسند أحمد: إمام أحمد بن حنبل (المتوفی 241ھ)
۱۰___مسند الطیالسی: أبو داود الطیالسی (المتوفی 204ھ)
۱۱___مسند امام شافعی: محمد بن إدريس الشافعي (المتوفی 204ھ)
۱۲___مسند أبي یعلی: أبو یعلی الموصلی (المتوفی 307ھ)
۱۳___مسند بزار (المتوفی 292ھ)
۱۴___صحیح ابن خزیمه: إمام ابن خزیمه (المتوفی 311ھ)
۱۵___صحیح ابن حبان: إمام ابن حبان (المتوفی 354ھ)
۱۶___سنن الدارمی: عبدالرحمن دارمی (المتوفی 255ھ)
۱۷___مستدرك علی الصحيحین: حاکم نیشاپوری(المتوفی 405ھ)
۱۸___المعجم الکبیر: إمام طبراني (المتوفی 360ھ)
۱۹___المعجم الاوسط: إمام طبراني (المتوفی 360ھ)
۲۰___معجم الصغیر: إمام طبراني (المتوفی 360ھ)
۲۱___مصنف ابن ابی شيبه: (المتوفی 235ھ)
۲۲___مصنف عبد الرزاق: عبد الرزاق بن همام الصنعانی (المتوفی 211ھ)
۲۳___الأدب المفرد: محمد بن إسماعیل بخاری (المتوفی 256ھ)
۲۴___سنن کبری للبیهقی: (المتوفی 458ھ)
۲۵___شعب الإیمان للبیهقی (المتوفی 458ھ)
۲۶___السنن الكبرى للنسائي: أحمد بن شعیب النسائی (المتوفی 303ھ)
۲۷___سنن دارقطنی: (المتوفی 385ھ)
۲۸___الأدب: ابن أبي شیبه: (المتوفی 235ھ)
۲۹___مسند إسحاق بن راهویه: (المتوفی 238ھ)
۳۰___نوارد الاصول: حکیم ترمذی (المتوفی 318ھ)
۳۱___شرح معانی الآثار للطحاوی: (المتوفی 321ھ)
۳۲___کتاب الدعا: للطبراني (المتوفی 360ھ)
۳۳___حلية الأولیاء و طبقات الأصفياء: أبونعیم أصفهانی (المتوفی 430ھ)
اس میں کوئی شک نہیں کہ صحیح البخاری و صحیح مسلم صحیح ترین احادیث کی کتب ہیں لیکن انہی دو سے حدیث طلب کرنا ایسی جہالت ہے کہ اس رائے سے امام بخاری و مسلم بھی راضی نہیں جیسا کہ صحیح البخاری کے نام و امام بخاری کے اقوال سے واضح ہے۔
ان سب کتب سے دلیل لائی جا سکتی ہے سندی حیثیت کے لیے اصول واضح ہیں۔