فَذٰلِكَ يَوۡمَئِذٍ يَّوۡمٌ عَسِيۡرٌۙ – سورۃ نمبر 74 المدثر آیت نمبر 9
sulemansubhani نے Wednesday، 17 April 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَذٰلِكَ يَوۡمَئِذٍ يَّوۡمٌ عَسِيۡرٌۙ ۞
ترجمہ:
تو وہ بہت مشکل والا دن ہوگا.
المدثر ١٠۔ ٩ میں فرمایا : تو وہ بہت مشکل والا دن ہوگا۔ کافروں پر ( وہ دن) آسان نہ ہوگا۔
کافروں پر وہ ان اس لیے مشکل ہوگا کہ ان سے سخت حساب لیا جائے گا، ان کا نامہ ٔ اعمال ان کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، ان کے چہرے سیاہ ہوں گے، مارے خوف کے ان کی آنکھیں نیلی ہوں گی، ان کے اعضاء ان کی بد اعمالیوں کو بیان کریں گے اور وہ برسر محشر رسوار ہوں گے، اور مسلمانوں سے آسان حساب لیا جائے گا، ان سے حساب میں مناقشہ نہیں کیا جائے گا، ان کے چہرے اور ان کے ہاتھ پائوں سفید ہوں گے، میزان میں ان کی نیکیوں کے پلڑے بھاری ہوں گے۔
القرآن – سورۃ نمبر 74 المدثر آیت نمبر 9