حضرت علامہ سید مظفر شاہ قادری کون ہیں
*حضرت علامہ سید مظفر شاہ قادری* کون ہیں ؟؟
🪻تقریبا تیس سال سے وعظ اور خطابت کرنے والے آپ صرف ایک روایتی مقرر و خطیب نہیں بلکہ جہاں اھلسنت کے ایک عظیم محقق علم کا سمندر اور علمی اعتبار سے اکابرین اسلام خاص کر حضرت تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کے عکس جمیل اور روحانی وارث ہیں۔
کافی لوگوں کے علم میں یہ بات نہیں کہ
🌻آپ فن تدریس میں ید طولی رکھتے ہیں۔۔۔جامعہ زہرا للبنات (مجمع الشیخ اختر رضا اسلامی) میں بطور شیخ الحدیث ہفتے میں تین دن پڑھاتے ہیں، اس کے علاوہ اصول فقہ میں اصول الشاشی، حسامی، اور مزید اصول حدیث اور خاص کر عقائد اھلسنت کے حوالے سے اب تک 250 عالمات تیار کرچکے ہیں، جن میں تقریبا سب ہی ممتاز مع الشرف کے ساتھ تنظیم المدارس کے امتحان میں کامیاب ہوئ ہیں۔
🌳عربی عبارت کی تصحیح اور بدمذہبوں کے اعتراضات کے جوابات پر مکمل نوٹس اور تربیتی لیکچرز دیتے ہیں، جن سے سینکروں مضبوط عالمات تیار ہوچکی ہیں
🌿محققین علماء کی ایک ٹیم کی سرپرستی کررہے ہیں جن کے ذمے بدمذہبوں کی کتابوں کا رد لکھنا ہے اس ٹیم کا ماہانہ خرچہ گیارہ لاکھ روپے سے زائد کا خود انتظام کرتے ہیں۔
🌺جذبہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت خاموشی سے ہر ماہ سینکڑوں خاندانوں کو ماہانہ راشن فراہم کرتے ہیں۔
📚 تقاریر روایت سے ہٹ کر خاص کر اہم عقائد پر بہت مدلل گفتگو کرتے ہیں بعض بیانات مسلسل چار سے پانچ گھنٹے تک بھی کرجاتے ہیں
💐اسلام آباد میں جامعہ علی بن ابی طالب کے بانی و سرپرست ہیں ہر سال افتتاح بخاری اور اختتام بخاری کا تفصیلی درس خود دیتے ہیں ۔
🪴کتب حدیث میں روایوں اور اسماء الرجال اور شروحات حدیث اور تفاسیر پر بہت عمیق مطالعہ رکھتے ہیں۔
اور یہ باتیں سنی سنائی نہیں۔۔بلکہ میرا خود کا مشاہدہ ہے
پوری دنیا سے سینکڑوں علماء اور خانقاہی مشائخ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں، ہر آدمی کامل نہیں ہوتا، نقص سے فی زمانہ کوئ پاک نہیں، مگر جو انوکھی اور لاجواب خوبیاں ہیں خاص کر تصلب فی الدین اور وسیع مطالعہ اس کا اعتراف نہ کرنا بخل اور ناقدری ہے۔
علماء بیرونی ممالک سفر کرتے ہیں مگر ان کے نورانی چہرہ ، براہین سے مزین گفتگو کی وجہ سے اب پاکستان سے باہر ایک بہت بڑا حلقہ احباب رکھتے ہیں۔ ہر شخص عالم یا غیر عالم بیان سننے والا چاہتا ہے ان کا بیان پھر سنے۔
تقریبا 20 سال سے حج کی سعادت بھی حاصل پارہے ہیں اور اس کے دوران بھی عقائد اھلسنت کا پرچار اور تربیت کرتے ہیں۔
و فوق کل ذی علم علیم
ذلك فضل الله يؤتيه من يشاء والله ذو الفضل العظيم
ہماری محبت کا معیار ہمیشہ شریعت اور آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نسبت ہونی چاہیے، یہ عظیم محقق جہاں اھلسنت کا عظیم سرمایہ ہیں وہاں میرے چند شفیق مہربانوں میں سے ایک ہیں ۔خاص وقت نکال کر تفصیلی مشاورت اور حوصلہ افزائی فرماتے ہیں۔ اللہ تعالٰی ان کے علم و عمل میں خوب برکتیں عطا فرمائے اور ان کو درازی عمر بالخیر عطا فرمائے۔
اللہ تعالٰی ہمیں اپنے دین سے مخلص رکھے اور دنیاوی کدورتوں سے پاک رکھے۔ آمین
مفتی عبدالرحمن قادری
ملاوی افریقہ
copy paste
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اللہ تعالیٰ کا بے پناہ احسان و شکر ہے کہ اُس نے ہمیں اپنے حبیب امام الانبیاء والمرسلین آقائے نامدار مدنی تاجدار خاتم النبیین حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی امت میں پیدا فرمایا۔ اور کروڑوں شکر اِس ذات کا کہ جس نے ہمیں ایک خُدا ہونے کا پتہ بتایا۔ الحمدللہ
جماعتِ اہلِ سنت کی ایک مایہ ناز علمی،ادبی،فکری شخصیت کا نام ہے حُضور ضیغم الاسلام علامہ سید مظفّر حسین شاہ قادری رضوی دامت برکاتہ جن ہوں نے اپنے خطاب اور تصنیفات سے مسلک اعلیٰ حضرت کی ترجمانی فرمائی ہے اور بد مذہبوں کو دھول چٹايا ہے۔ جس طریقے سے قبلہ شاہ صاحب اپنی محنتوں اور کاوشوں سے اہلِ سنت کی خدمت کر رہے ہیں یقیقان اسلاف یاد تازہ ہوتی ہے۔ عصر حاضر میں جو پاک میں جو سنیت کا بول بالا ہے انہیں حضرات کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اسلاف کے طور طریقے پر عقائد اہلِ سنت کی ترجمانی کرتے ہیں۔ میں کافی سالوں سے حضرت کے بیانات تحریرات سے اپنے علم میں اضافہ کیا اور اِن شاء اللہ کرتا رہوں گا۔ حضرت کا اندازِ گفتگو مسائل میں گرفت حُسنِ و جمال ایسا لگتا ہے سرکار اعلیٰ حضرت و حُضُور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہا کا فیضانِ بول رہا ہے۔ حضرت کی بہت ساری خدمات ہیں جیسے درس و تدریس،خطبہ جمعہ،علماء کی مشاورتی اجلاس،تنظیم کی سربراہی وغیرہ وغیرہ یہ سارے کام دين اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لیے کرتے ہیں۔ یقیناً آپ کے پاس وقت بہت ہی کم ہوتا ہے۔ تقریباً تیس سال سے خدمتِ دین میں صرف کردیا مزید لگے ہوئے ہیں ابھی۔ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ربِ قدیر سرکار مخدوم پاک طفیل حضرت قبلہ شاہ صاحب کی عمر میں علم میں مزید برکتیں عطا فرمائے اور یوں ہی اسی طرح دین کا کام کرتے رہیں۔حضرت کا سایہ تادیر اہلِ سنت و جماعت پر قائم و دائم رہے ۔آمین یا رب العالمین شُکریہ
خاک پائے درِ برکاتیت
دانش رضا برکاتی،کچھو چھہ شریف (یوپی) الہند
۲۲ رجب المرجب ھجری ۱۴۴۷
مطابق۔۱۲ جنوری ۲۰۲۶ بروز۔پیر