پیر سید معروف حسین شاہ صاحب عارف نوشاہی بقضائے الہی انتقال فرما گئے ہیں
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
پیر سید معروف حسین شاہ صاحب عارف نوشاہی رحمة اللہ علیہ بقضائے الہی انتقال فرما گئے ہیں
اپنی زندگی کو دین اسلام کے لیے وقف کرنے والے مرد حق تھے
یوکے برطانیہ میں بسنے والے مسلمانوں کے دل میں عشقِ مصطفی کی شمع کو روشن کیا
اللہ کریم حضرت پیر صاحب کی دینی خدمات قبول فرمائے اور آپکے درجات عالیہ بلند فرمائے
Pir Syed Ma’ruf Hussain Naushahi have left this temporary abode.
A man who dedicated his life to serve Islam, may Allah سبحانه وتعالى accept his good works and grant him Jannah.

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
جمعیت تبلیغ الاسلام کے بانی، اہل سنت کی برطانوی تاریخ کا ایک چمکتا آفتاب ،سینکڑوں علماء و مشائخ اور برطانوی مسلمانوں کے محسن، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں مساجد و مدارس اسلامیہ کے بانی ، فتاویٰ رضویہ شریف کی پاکستان اور انڈیا سے اشاعت میں مرکزی کردار ادا کرنے والی شخصیت، ورلڈ اسلامک مشن کے بانی، برطانیہ میں دینی و مذہبی تحریکات کے صفِ اوّل کے راہنما، سادہ زندگی گزارنے والا دُرویش، حضرت پیر سید معروف حسین شاہ نوشاہی وصال فرما گیۓ۔
آپ کے انتقال پُر ملال پر برٹش مسلم سکالرز کے جملہ عہدیداران و اراکین
۱: علامہ سید محمد ظفر اللّٰہ شاہ (برمنگھم)
۲: علامہ سید محمد فاروق شاہ سیالوی (برمنگھم)
۳: علامہ پروفیسر مسعود اختر ہزاروی (لُوٹن)
۴: علامہ محمد دین سیالوی (نیلسن)
۵: علامہ حافظ محمد حفیظ الرحمن غزالی (برٹن آن ٹرینٹ)
۶: علامہ حافظ ڈاکٹر منیر الازھری (نوٹنگھم)
۷: علامہ ڈاکٹر امجد عزیز الازھری (نوٹنگھم)
۸: علامہ امام قاری محمد عاصم (لیڈز)
۹: علامہ محمد ذیشان بلوچ (لیڈز)
۱۰: علامہ امام محمد اعجاز احمد شامی (ڈڈلی)
۱۱: علامہ حافظ عبد الرحمن سلطانی (برمنگھم)
۱۲: علامہ قاری محمد فرحان صدیقی (برمنگھم)
۱۳: علامہ قاری ظہور احمد سیفی (مانچسٹر )
۱۴: علامہ عمر حیات قادری (ہڈرسفیلڈ )
۱۵: علامہ حافظ محمد حسن چشتی (برمنگھم)
۱۶: علامہ قاری طارق محمود قادری (لندن)
۱۷: علامہ منور سلیم (لندن)
۱۸: علامہ حافظ محمود الحسن چشتی (نیلسن)
۱۹: علامہ قاری راحت محمود چشتی (نیلسن)
۲۰: علامہ ساجد محمود فراشوی (بریڈفورڈ )
۲۱: علامہ حافظ غلام رسول نقشبندی (برمنگھم)
۲۲: علامہ محمد منیر عاصم القادری (برمنگھم)
۲۳: علامہ محمد امین قادری (برمنگھم)
۲۴: محترم محمد شفیق انجم قادری (برمنگھم)
۲۵: علامہ حافظ محمد رمضان رضا سلطانی (برمنگھم )
۲۶: علامہ حافظ غلام صدیق اکبر (برمنگھم)
۲۷: علامہ ساجد القادری (برنلے)
قبلہ پیر صاحب کے غمزدہ خاندان اور احباب طریقت سے دلی اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔اور دعا گو ہیں کہ اللہ کریم پیر صاحب کی بخشش و مغفرت فرمائے، آپ کے درجات بلند فرماۓ ، آپ کی خدمات دینیہ کو قبول فرماۓ اورتمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
آمین بجاہ سیّد المرسلین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم
منجانب: برٹش مسلم سکالرز یوکے