كَاَنَّهُمۡ حُمُرٌ مُّسۡتَنۡفِرَةٌ – سورۃ نمبر 74 المدثر آیت نمبر 50
sulemansubhani نے Wednesday، 11 September 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
كَاَنَّهُمۡ حُمُرٌ مُّسۡتَنۡفِرَةٌ ۞
ترجمہ:
گویا وہ بد کے ہوئے وحشی گدھے ہیں.
اس آیت میں ” حمر مستنفرۃ “ کے الفاظ ہیں، حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا :” حمر “ سے مراد جنگلی گدھے ہیں اور ” مستنفرۃ “ کا معنی بدکنا، پھڑکنا اور بھاگنا ہے، جنگلی گدھے انسانوں سے متوحش اور نامانوس ہوتے ہیں، اس لیے ان کو دیکھ کر بھاگتے ہیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 74 المدثر آیت نمبر 50