وَوُجُوۡهٌ يَّوۡمَئِذٍۢ بَاسِرَةٌ – سورۃ نمبر 75 القيامة آیت نمبر 24
sulemansubhani نے Monday، 23 September 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَوُجُوۡهٌ يَّوۡمَئِذٍۢ بَاسِرَةٌ ۞
ترجمہ:
اور بہت چہرے مر جھائے ہوئے ہوں گے.
القیامہ : ٢٥۔ ٢٤ میں فرمایا : اور بہت چہرے مر جھائے ہوئے ہوں گے۔ اور یہ گمان کریں گے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ دینے والا معاملہ کیا جائے گا۔
” باسرۃ “ اور فاقرۃ “ کے معانی
القیامہ : ٢٤ میں ” باسرۃ “ کا لفظ ہے، اس کا معنی ہے : اداس، بےرونق اور پریشان ” بسر “ کا معنی ہے : وقت سے پہلے کسی کام میں جلدی کرنا اور یہاں مراد ہے وقت سے پہلے اداس ہونا اور تیور بگڑ جانا، مجازاً اس کا معنی ترش رو ہونا اور منہ بگاڑنا بھی ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 75 القيامة آیت نمبر 24