ابلیس کی بیوی کا نام
sulemansubhani نے Tuesday، 15 October 2024 کو شائع کیا.
ابلیس کی بیوی کا نام ؟؟؟؟
امام اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کے استاذ امام اعمش (سلیمان بن مہران) رحِمَہ اللہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک آدمی امام شعبی (عامر بن شراحیل) رَحِمَہ اللہ کے پاس آیا اور پوچھا:
ابلیس کی بیوی کا نام کیا ہے ؟
آپ نے فرمایا:
اس شادی میں مَیں شریک نہیں ہوا تھا. !!
(سیر اعلام النبلاء للذھبی)
اس واقعے میں سبق ہے کہ اس قسم کے لایعنی سوالات کے جوابات کا ایک اچھا طریقہ یہ بھی ہے.
آج کل بھی اس طرح کے لایعنی سوالات کیے جاتے ہیں جن کا نہ دنیا میں کوئی فائدہ ہے اور نہ آخرت میں.
اہلِ علم سے ایسے سوال کیجیے جن میں آپ کی آخرت, یا کم سے کم دنیا کا کوئی فائدہ ہو.
بے فائدہ اور لایعنی سوالات کر کے اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع مت کیجیے.
نثارمصباحی
ٹیگز:-