أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

تَتۡبَعُهَا الرَّادِفَةُ ۞

ترجمہ:

پھر اس کے پیچھے آئے گی پیچھے آنے والی۔

تَتْبَعُھَا الرَّادِفَۃُ ۔ (الزعت : ٧) پھر اسکے پیچھے آئے گی پیچھے آنے والی۔

” راجفۃ “ کے لغت میں دو معنی ہیں : ایک معنی حرکت ہے، قرآن مجید میں ہے :

یَوْمَ تَرْجُفُ الْاَرْضُ وَالْجِبَالُ (المزمل : ٤١) جس دن زمین اور پہاڑ تھر تھرائیں گے۔

اس کا دوسرا معنی ہے : گرج دار آواز یا ہولناک آواز یا کڑک، قرآن مجید میں ہے :

فَاَخَذَتْہُمُ الرَّجْفَۃُ (الاعراف : ١٩) پس ان کو ہولناک کڑک نے پکڑ لیا۔

ان آیات میں قیامت کے احوال ذکر کیے گئے ہیں ” الراجفۃ “ سے مراد ہے : پہلی بار صور میں پھونکنا اور اس کو ” راجفۃ ‘(لرزانے والی) اس لیے فرمایا ہے کہ پہلے صور کے پھونکنے سے تیار لرزنے لگے گی اور اس میں زلزلہ آجائے گا، پھر اس کے بعد جب دوسری بار صور میں پھونکا جائے تو زمین مردوں کو زندہ کرنے کے لیے دوبارہ لرزے گی۔

القرآن – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 7