أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَمَا هُمۡ عَنۡهَا بِغَآئِبِيۡنَؕ‏ ۞

ترجمہ:

اور وہ اس سے چھپ نہیں سکیں گے۔

الانفطار : ١٦۔ ١٥ میں فرمایا : وہ روز جزاء کو اس میں پہنچیں گے۔ اور وہ اس سے چھپ نہیں سکیں گے۔

جنت کا ثواب اور دوزخ کا عذاب غیر منقطع ہے

یہ آیت ِ اہل نار اور اہل ِ جنت دونوں کی طرف راجع ہے، پس اہل ِ جنت، جنت سے غائب نہیں ہوں گے اور اہل دوز خ، دوزخ سے غائب نہیں ہوں گے۔

بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ ایک دن جنت کا ثواب ختم ہوجائے گا اور اسی طرح ایک دن دوزخ کا عذاب ختم ہوجائے گا، ہم کہتے ہیں کہ اگر جنت کا ثواب ایک دن ختم ہوجائے تو جنتی جنت میں خوش اور راضی نہیں رہیں گے کیونکہ ان کو معلوم ہوگا کہ ایک دن یہ عیش ختم ہونے والا ہے، اسی طرح اگر ایک دن دوزخ کا عذاب ختم ہوجائے تو دوزخی دوزخ میں مطمئن اور خوش رہیں گے کہ ایک دن یہ عذاب ختم ہونے والا ہے اور یہ چیز قرآن مجید کی بہت آیتوں کے خلاف ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 82 الإنفطار آیت نمبر 16