ثُمَّ اِنَّهُمۡ لَصَالُوا الۡجَحِيۡمِؕ – سورۃ نمبر 83 المطففين آیت نمبر 16
sulemansubhani نے Wednesday، 11 December 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ثُمَّ اِنَّهُمۡ لَصَالُوا الۡجَحِيۡمِؕ ۞
ترجمہ:
پھر بیشک وہ ضرور دوزخ میں پہنچیں گے۔
المطفین : ١٦ میں فرمایا : پھر بیشک وہ ضرور دوزخ میں پہنچیں گے۔
یعنی دوزخ میں وہ لازم رہیں گے اور اس سے باہر نہیں آسکیں گے، جیسے قرآن مجید میں ہے :
کُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُوْدُھُمْ بَدَّلْنٰھُمْ جُلُوْدًا غَیْرَھَا (النسائ : ٥٦ )
جب بھی ان کی کھالیں جل جائیں گی تو ہم ان کو دوسری کھالوں کے ساتھ بدل دیں گے۔
القرآن – سورۃ نمبر 83 المطففين آیت نمبر 16