دعـوتِ اســلامی کا ٹیکــنالوجی کی دنیا میں تاریـخ ســاز قدم
📢دعـوتِ اســلامی کا ٹیکــنالوجی کی دنیا میں تاریـخ ســاز قدم!
👈دنیا بھــر میں جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، اور اسی پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے دعوتِ اســـلامی نے ایک انقلابی اقدام اٹھایا ہے۔💯
7 فروری 2025 کو دعـوتِ اســلامی اپنا منفرد اســلامی OTT پلیٹ فارم “اسـلام فور ایور” لانچ کر رہی ہے، جو یوٹیـوب کی طرز پر ایک ایسا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہوگا جہاں صرف اســلامی مواد دســتیاب ہوگا۔👍
اســلام فور ایور یوٹیوب جیسا، مگر مکمــل اسلامی!
🔴اس جـدید پلیٹ فارم پر آپ کو وہ سب کـچھ ملے گا جو یوٹیوب پر دیکھنے کی عادت ہے، مگر فــرق یہ ہوگا کہ یہاں فقط اســلامی اور اصلاحی مواد پیش کیا جائے گا۔ اس میں شامل ہوں گے:
✅ نعتیں اور حمدیہ کلام
✅ قرآنی تلاوت اور ترجمہ
✅ مدنی مذاکرے اور اسلامی بیانات
✅ بچـوں کے لیے اســلامی کارٹونز
✅ اســلامی ڈاکیومنٹریز اور بہت کچھ!
ڈیــجیٹل دنیا میں اســلامی مواد کی ترویج!
آج کے دور میں جہاں ہر طرف تفریحی اور غــیر ضــروری مواد عام ہو چکا ہے، وہیں “اســلام فور ایور” دینِ اسلام کی حقـیقی روشنی اور تعلیمات کو ڈیجیٹل اسکرین پر لے کر آئے گا۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نہ صرف عام مســلمان بلکہ نوجوان اور بچے بھی دین کی باتیں جدید انداز میں سـیکھ سکیں گے۔💯
کیوں ضـروری ہے “اسلام فور ایور”؟
🔹 یوٹیوب پر اســلامی مواد کے ســاتھ غیر ضروری اور غیر اســلامی مواد بھی نظر آتا ہے، مگـر یہاں ایسا کچھ نہیں ہوگا۔
🔹 اســلامی ویڈیوز کے درمیان اشـتہارات نہیں آئیں گے، تاکہ دیکھنے والوں کی توجہ صرف دینی پیغام پر رہے۔
🔹 ایک خالص اســلامی پلیٹ فارم جہاں وقت ضائع ہونے کا کوئی خطـرہ نہیں۔
7 فروری کو تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے!
یہ پلیٹ فارم جـدید اور تخلیقی انداز میں اســلامی مواد کو پیش کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ تمام مســــلمانوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس ڈیجیٹل انقلاب کا حصہ بنیں، “اسلام فور ایور” کو اپنائیں اور اس کے ذریعے دینِ اسـلام کے پیغام کو دنیا بھر میں پھـیلائیں۔
📢 تیاری کـر لیں! اپنی کیلنڈرز میں 7 فروری کی تاریخ محفـوظ کر لیں، کیونکہ یہ دن ایک نئی اســلامی ڈیجیٹل دنیا کی شــروعات ہوگا!
الحمدللہ دعوتِ اسلامی کا OTT پلیٹ فارم ‘Islam Forever’ لانچ ہو چکا ہے۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dawateislami.islamforever
#IslamForever #IslamicYouTube #DawateIslamiOTT #BreakingNews
#A1MediaIslamic
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاته
دعوت اسلامی کا Islamforever چینل کا اجراء ایک بہت ھی اچھا اقدام ھے۔ چونکہ یہ ایک صحیح العقیدہ پلیٹ فارم ھے جو امت مسلمہ کو گمراہی سے بچاتا ھے میں یقین سے کہہ سکتا ھوں کہ شیطانی و باطل عقیدہ رکھنے والے ضرور متحرک ھوں گے اور اس کے مقابلے میں اسی قسم کا یو ٹیوب چینل بنائیں گے جس میں اہل سنت والجماعت کے عقائد جو نص قرآن و حدیث سے تواتر کے ساتھ ثابت ہیں پر اپنے شاطرانہ انداز میں حملہ آور ھوں گے جیسے کہ پہلے سے ھی تحریری مواد سے امت مسلمہ میں خاص کر نوجوان نسل کے عقائد کو متزلزل کرکے شکوک و شبہات کا شکار کیا ھوا ھے جس کی وجہ سے ان کے زہن میں گنراہ کن سوالات ہیدا ھوتے ہیں اور بہت سارے لوگوں کو گمراہ کر چکے ہیں۔ باطل عقیدہ کے علماء سوء خاص کر مندرجہ ذیل عنوانات و مسائل پر (جوکہ حق ہیں) متحرک ھو جاتے ہیں اور ان کے رد میں منفی تقریریں شروع کر دیتے ہیں اور یہ ھر سال کرتے ییں:
علم غیب و علم باطن و باطنی قوتوں پر،
اولیاءاللہ کے مزارات پر زیارت کرنے پر جو کہ شعائر اللہ ہیں اور ان کی تعظیم پر،(حج میں بھی تو تمام مقدس مقامات کی زیارتیں ہیں)،
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اطلاع علی الغیب (علم غیب) و اختیارات پر،
یوم عاشورہ کے دن منقول مستحب اعمال پر،
اولیاءاللہ کی روحانی قوت پر،
نداء علی الغیب و نداء استعانت پر
اولیاءاللہ کی کتابوں میں موجود احادیثوں پر، اور ان میں بتائے ھوئے مستحب اعمال و وظائف پر
اور ان کے اقوال و افعال و کرامات پر۔۔۔
آپ سے گزارش ھے کہ خاص کر ان موضوعات پر مدلل حوالاجات کے ساتھ اور اولیاءاللہ کے حالات و واقعات کے ساتھ پروگرام کیا کریں اور اپنے چینل میں کمنٹس پر پابندی لگا دیں تاکہ باطل عقائد کے لوگ اپنے کمنٹس نہ دے سکیں اور لوگوں کو شکوک و شبہات کا شکار نہ کر سکیں۔
آپ کے چینل کے متعلق ہمیں کمنٹس کا اور رائے دینے کا موقعہ دینے کا بہت شکریہ۔ والسلام علیکم