الحمد لله على احسانه.
پاکستان اپنی افواج کی وجہ سے مضبوط، ناقابل تسخیر، اور ایک متحد قوم کا ملک ہے۔
گزشتہ رات کے دندان شکن جواب نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ گزرے پچیس برسوں میں دشمن کی خاموش تیاریاں، اس کی دفاعی صنعت میں ترقیاں اس کے ساتھ صیہونیوں کا گٹھ جوڑ، داخلی طور پر پھیلائے گئے فوج مخالف بیانیے اور فساد نے پاکستان کو کمزور نہیں ہونے دیا بلکہ دفاع وطن کی خاطر پوری قوم افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو گئی۔ ہم دشمن کے شکرگزار ہیں اس نے ہمیں متحد کر دیا۔

اس جنگ میں اسرائیل کی ہر طرح کی مدد براہ راست شامل تھی لیکن چوہا کبھی شیر نہیں بن سکتا۔
اہل ایمان کا سر فخر سے بلند ہوا،  غرور تکبر شیطنت اور مادہ و فتنہ پرستوں کی ناک خاک آلود ہوئی۔
ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور اقوام عالم کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی فوج اور عوام دفاع وطن کے لیے یک جان ہیں۔
ہم اپنی افواج سے گزارش کرتے ہیں کہ لگے ہاتھوں کشمیر کا مسئلہ حل کر لیں،  تاکہ یہ روز روز کی جنگ ختم ہو کیونکہ یہی تمام مسائل کی جڑ ہے۔

افواج پاکستان زندہ باد
پاکستان پائندہ باد
محمد افتخار الحسن
10 مئی 2025