أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِنَّهٗ هُوَ يُبۡدِئُ وَيُعِيۡدُ‌ ۞

ترجمہ:

بیشک وہی ابتداء پیدا کرتا ہے وہی دوبارہ پید کرے گا.

البروج : ١٣ میں فرمایا : بیشک وہی ابتداء ً پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا۔

اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو پیدا فرماتا ہے پھر ان کو فناء کر دے گا، پھر ان کو قیامت کے دن دوبارہ زندہ کر کے میدان حشر میں جمع فرمائے گا تاکہ ان کو ان کے اعمال کے مطابق جزا دے، حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا : دوزخ والوں کو آگ کھالے گی حتیٰ کہ وہ جل کر کوئلہ ہوجائیں گے، پھر اللہ تعالیٰ ان کو نئے سرے سے پیدا فرما دے گا اور اس آیت سے یہی معنی مراد ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 85 البروج آیت نمبر 13