أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

لِّسَعۡيِهَا رَاضِيَةٌ ۞

ترجمہ:

اپنے نیک اعمال پر شاداں ہوں گے

الغاشیہ : ٩ میں فرمایا : اپنے نیک اعمال پر شاداں ہوں گے۔

اس آیت میں یہ بتایا ہے کہ انہوں نے دنیا میں نیک اعمال کرنے کی جو کوشش اور جدوجہد کی تھی، اس پر ان کی حمد کی جائے گی، کیونکہ ان ہی نیک اعمال کی وجہ سے ان کو آخرت میں اچھی جزاء حاصل ہوگی اور ان سے کہا جائے گا کہ تم نے کیا خوب عمل کیے تھے اور جب ان کے نیک اعمال کی تعریف کی جائے گی تو وہ خوش اور راضی ہوں گے۔

اس کی دوسری تفسیر یہ ہے کہ جب وہ اپنے دنیا میں کیے ہوئے اعمال کے نتیجے میں بہت عظیم ثواب کا مشاہدہ کریں گے تو وہ بہت خوش اور راضی ہوں گے، اس عظیم ثواب کی تفصیل درج ذیل آیتوں میں آرہی ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 88 الغاشية آیت نمبر 9