وَلَا تَحٰٓضُّوۡنَ عَلٰى طَعَامِ الۡمِسۡكِيۡنِۙ – سورۃ نمبر 89 الفجر آیت نمبر 18
sulemansubhani نے Thursday، 31 July 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَلَا تَحٰٓضُّوۡنَ عَلٰى طَعَامِ الۡمِسۡكِيۡنِۙ ۞
ترجمہ:
اور تم ایک دوسرے کو یتیم کے کھلانے پر راغب نہیں کرتے ہو
الفجر : ٢٠۔ ١٧ میں فرمایا : یہ بات نہیں ہے، بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے ہو۔ اور تم ایک دوسرے کو یتیم کے کھلانے پر راغب نہیں کرتے ہو۔ اور تم وراثت کا پورا مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو۔ اور تم مال سے بہت زیادہ محبت کرتے ہو۔
یتیم کی دل داری نہ کرنے کی مذمت
الفجر : ١٨ میں فرمایا : اور تم ایک دوسرے کو یتیم کے کھلانے پر راغب نہیں کرتے ہو۔
یعنی تم لوگوں سے یہ نہیں کہتے تھے کہ یتیم کو کھلائو، اور اس طرح نیکی کا حکم دینے کو ترک کرتے ہو۔
القرآن – سورۃ نمبر 89 الفجر آیت نمبر 18