اَنۡ رَّاٰهُ اسۡتَغۡنٰىؕ – سورۃ نمبر 96 العلق آیت نمبر 7
sulemansubhani نے Sunday، 14 December 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَنۡ رَّاٰهُ اسۡتَغۡنٰىؕ ۞
ترجمہ:
اس نے اپنے آپ کو بےنیاز سمجھ لیا ہے
العلق : ٧ میں فرمایا، اس نے اپنے آپ کو بےنیاز سمجھ لیا ہے۔ یعنی اپنے قبیلہ اور دیگر مددگاروں کے ہونے کی بناء پر اپنے آپ کو بےنیاز سمجھ لیتا ہے اور اس کو جب مل جاتا ہے تو وہ اپنے کھانے، پینے، لباس اور سواریوں میں بہت اضافہ کرتا ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 96 العلق آیت نمبر 7