وَقَالَ الۡاِنۡسَانُ مَا لَهَا – سورۃ نمبر 99 الزلزلة آیت نمبر 3
sulemansubhani نے Saturday، 27 December 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَقَالَ الۡاِنۡسَانُ مَا لَهَا ۞
ترجمہ:
اور انسان کہے گا اسے کیا ہوا ؟
الزلزال : ٣ میں فرمایا : اور انسان کہے گا : اسے کیا ہوا ؟۔
ایک قول یہ ہے کہ جب پہلے صور میں پھونکا جائے اور تمام زمین میں زبردست زلزلہ آئے گا تو ہر انسان خواہ وہ مومن ہو یا کافر، وہ زمین کو لزرتے ہوئے دیکھ کر یہ کہے گا : اس زمین کو کیا ہوا، یہ کیوں لرز رہی ہے دوسرا قول یہ ہے کہ اس آیت میں انسان سے مراد کافر ہے کیونکہ مومن کو تو پہلے سے معلوم تھا کہ قیامت کے وقت زلزلہ آئے گا۔
القرآن – سورۃ نمبر 99 الزلزلة آیت نمبر 3