يَوۡمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخۡبَارَهَا – سورۃ نمبر 99 الزلزلة آیت نمبر 4
sulemansubhani نے Saturday، 27 December 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يَوۡمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخۡبَارَهَا ۞
ترجمہ:
اس دن زمین اپنی تمام خبریں بیان کر دے گی
الزلزال : ٤ میں فرمایا : اس دن زمین اپنی تمام خبریں بیان کر دے گی۔
زمین کے خبر دینے کی کیفیت
یعنی زمین کے اوپر جو نیک یا بد اعمال کئے گئے ہیں، وہ ان سب کا بیان کر دے گی، حدیث میں ہے :
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس آیت کو تلاوت کرنے کے بعد فرمایا : کیا تم جانتے ہو کہ زمین کیا خرب دے گی ؟ صحابہ نے کہا، اللہ اور اس کے رسول کو ہی زیادہ علم ہے، آپ نے فرمایا : اس کی خبر یہ ہے کہ وہ ہر بندے اور بندی کے متعقل یہ بتائے گی کہ اس نے فلاں دن زمین کی پشت پر یہ کام کیا تھا اور فلاں دن یہ کام کیا تھا۔ (سنن ترمذی رقم الحدیث : ٢٤٢٩ )
علامہ ابوالحسن علی بن محمد الماوردی المتوفی ٤٥٠ ھ نے کہا : زمین کے خبر دینے میں تیل قول ہیں :
(١) اللہ تعالیٰ زمین کو حیوان ناطق بنا دے گا، پھر وہ کلام کرے گی (ہ) اللہ تعالیٰ اس میں کلام پیدا کر دے گا (و) اس سے جو چیز صادر ہوگی وہ کلام کے قائم مقام ہوگی۔ (النکت و العیون ج ٦ ص 320 دارالکتب العلمیہ، بیروت)
القرآن – سورۃ نمبر 99 الزلزلة آیت نمبر 4